اسلام آباد (خبرنگار) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے زیر تکمیل پنجاب کلائمیٹ چینج ایکٹ 2026ء کے لیے حکومت پنجاب کو اپنی سفارشات ارسال کردی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کیے گئے دستاویز میں کلائمیٹ گورننس میں سالمیت، شفافیت، اور عوامی شمولیت پر زور دیا گیا ہے۔ ٹی آئی پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ قانون سازی کلائمیٹ منصوبہ بندی، نگرانی اور عملدر آمد کے لیے مضبوط ادارہ جاتی بنیاد فراہم کرے گی۔ حکومت پنجاب کو اس قانون سازی میں شفافیت، احتساب، ماحولیاتی انصاف، اور عوامی شمولیت کو ترجیح دینی چاہیئے، جبکہ حکومتی ڈھانچے میں ماہرین، سول سوسائٹی اور اکیڈیمیا کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ٹی آئی پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کلائمیٹ سے متعلق معلومات اور ڈیٹا کی باقاعدہ فراہمی اور ویریفکیشن کی جائے جس میں گرین ہاوئس گیسز کے اخراج، کلائمیٹ فنانس، کاربن مارکیٹس کی سرگرمیاں، ماحولیاتی قوانین کی پابندی، اور پروجیکٹ پرفارمنس کی معلومات شامل ہوں۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پنجاب کلائمیٹ چینج ایکٹ کیلئے سفارشات ارسال
14
May